لیہ(صبح پا کستان )بھٹہ مزدور یونین کا مزدوروں کی مکمل اجرت نہ دینے پر بھٹہ مالکان کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،850روپے ریٹ کی بجائے 1110روپے حکومتی ریٹ دینے کا مطالبہ ،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر کئے جانے والے احتجاجی مظاہرہ سے ضلعی صدر بھٹہ مزدور یونین سعید احمد ،نائب صدر محمد رمضان گشکوری،جنرل سیکرٹری قدیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے فی ہزار اینٹ کی تھپائی کیلئے مزدوری مقرر کی ہے جبکہ بھٹہ مالکان ضلع بھر میں تمام مزدوروں کو 850روپے فی ہزار مزدوری دے رہے ہیں جس بارے سرکاری اداروں لیبر ڈیپارٹمنٹ ،ڈپٹی کمشنر لیہ و دیگر سرکاری اہلکاروں کو متعدددرخواستیں دی گئیں لیکن ہم مزدوروں کی کہیں شنوائی نہیں ہوئی ،انہوں نے کہا اگربھٹہ مالکان نے ہماری اجرت پوری نہ دی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا ہم بھٹہ مالکان و سرکاری افسران کو کہتے ہیں کہ ہمیں سرکاری حکومت کی طرف سے اعلان کردہ سرکاری ریٹ فوری دیا جائے ورنہ بھٹوں پر کام بند کردیں گے۔