لیہ(صبح پا کستان )نوجوان نسل نے آئندہ ملکی باگ ڈور سنبھالنے کی اہم ذمہ داری سرانجام دینی ہے ۔نوجوان نسل کاکاروباری آئیڈیاز سے روشناس ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر بابربشیرنے غیر سرکاری تنظیموں ٹائی ،آکسفیم اور برگد کے زیر اہتمام کاروباری آئیڈیاز کے مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں کنٹری مینجر قزلباش خان نے بتایا کہ اس مقابلے میں 180سے زائد نوجوان لڑکے و لڑکیوں نے حصہ لیااور اپنے اپنے مختلف کاروباری آئیڈیاز دیے جن میں اول انعام ایک لاکھ روپے اورسکینڈانعام پچاس ہزار روپے دیاگیا۔ڈپٹی کمشنر بابربشیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کا عملی زندگی میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینا ملکی معاشی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے کلیدی کردارکا حامل ہے جس کے دوررس نتائج برآمدہوں گے۔تقریب میں ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،انسپکٹر ماحولیات ذوالقرنین ،شاہ زین رضا،محمدمنیر،کامران افتخاروڑائچ ،ذیشان شاہد،سیدعمران علی شاہ ،میڈیانمائندگان اور مقابلے میں حصہ لینے والے لڑکے اور لڑکیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔