لیہ {صبح پا کستان} مبینہ طور پر ایم پی اے طا ہر رندھاوا کی گاڑی پر فائرنگ واقعہ کی ایف آئی آر ذوالفقارعلی ولد محمد حسین رندھاوا کی مدعیت میں تھانہ چوبارہ میں نا معلوم تین افراد کے خلاف درج ۔
ایف اءی ار کے مطا بق بیان کیا گیا ہے کہ میں ذولفقار علی ولد محمد حسین قوم رند ھاواوارڈ 5 چوک اعظم کا ٹرانسپورٹر ہوں،وہ اپنے سا تھیوں کے ہمراہ گاڑی نمبر LE/7255 پر سواررات کو فیصل آباد سے چوک اعظم آرہے تھے جب ہم غریب راءس مل چو بارہ روڈ پہنچے تو سامنے سے آنے والی ایک 86 ماڈل کی میرون کلر گاڑی میں سوار تین نا معلوم اسلحہ بردار اشخاص نے راستہ روکا اور ایک شخص نے کار سے باہر آکر ان پر فا ءرنگ کر کے گاڑی بھگا کر لے گءے ۔ فاءرنگ سے ان کی کہنی زخمی ہو گءی اور شیشہ ٹوٹنے سے ان کا انگوٹھہ بھی زخمی ہوا ذولفقار علی کی درخواست پر زیر دفعہ 345/34 ت پ کارواءی کرتے ہو ءے پو لیس مقد مہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
اس واقعہ کے بعد ایم پی اے لالہ طا ہر رندھاوا نے مقامی میڈیا نما ءند گان کو بتایا کہ وقعہ کے وقت وہ تھانہ چو بارہ میں مو جود تھا ، گو ہماری کسی سے دشمنی نہیں لیکن لگتا یہی ہے کہ ملزمان کا ہدف وہ خود تھے
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جس گاڑی پر فائرنگ ہو ئی ہے اس پرپارلیمانی سیکرٹری اور ایم پی اے کی سبز پلیٹ آویزاں ہے ۔ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن ایک پراءیویٹ گاڑی پر سرکاری سبز پلیٹ کا آویزاں ہو نا بھی بہر حال ایک سوالیہ نشان ہے ۔۔