لیہ( صبح پا کستان )کوروناایس اوپی پر عمل درآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے بھرپورایکشن۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی بس اڈو ں کی چیکنگ ۔ خلا ف ورزیوں پر جرمانے اور گاڑیوں ضبط کرلیں۔ایس اوپیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کاعزم۔تفصیل کے مطابق کورونا ایس اوپی پر عمل درآمد کے سلسلہ میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی غفور نے ضلع کے مختلف بس اڈوں جن میں جنرل بس سٹینڈ،بلوچ ٹرمینل ،مہربشیرموررزاور مختلف شاہرات پر آنے والی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔دوران چیکنگ نافذکردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔جس پر انہوں نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے وہ ایس او پیز پر عمل کریںخلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نوماسک نوسروس کے سلوگن پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنایاجائے ۔اقصی غفور نے مزیدکہاکہ مسافروں کے درمیان فاصلہ رکھنے،جراثیم کش سپرے کرنے ،ماسک کا استعمال کرنے اور دیگر امور کا خیال رکھیںتاکہ کوروناکو شکست دی جاسکے۔انہوں نے اس موقع پر خلاف ورزیوں پر متعلقہ افراد کے خلاف 54ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور 5گاڑیوں کو تھانے بندکروا دیا