لیہ (صبح پا کستان ) اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کا حل کمیٹی کی اولین ذمہ داری ہے جس کی ادائیگی کے لیے قواعد و ضوابط کے تحت اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ غیر ملک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو ممکن بناکر انہیں ریلیف مہیاکیا جاسکے۔یہ بات صوبائی وزیراقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،اے ڈی سی آر امجد سلیم سرگانہ موجود تھے۔اجلاس میں عمیر فضل ،مظہر حسین ،صوبت علی ،اعجاز حسین ،مہر بشیر احمد ،مسمات شبنم نذر ،مصطفی کمال ،صائمہ ظفر،عالم بی بی ،محمد اشفاق احمد ،زاہد حسین ،طارق محمود،وقار الحق اور محمد عمران کے معاملات کی سماعت کی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ عابد کلیار ،ڈی ایس پی طاہر گیلانی،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر محمد شہزاد،ڈی ڈی تعلیم توکل حسین ،نائب تحصیل داربشیر خان ومحسن بخاری نے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ داد رسی کے لیے مقدمات درج،اراضی کی تقسیم کرنے کے لیے حصہ مرتب کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔درخواستوں گزاروں نے کمیٹی میں اپنے مسائل کے فوری حل پر صوبائی وزیراور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔