لیہ (صبح پا کستان)انسداد خسرہ مہم کا 73فی صدٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے ابتک 2لاکھ 57ہزار 221بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔یہ بات سی ای او صحت ڈاکٹر آغا توحید احمد خان نے بکھری احمد خان میں ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔سی ای او صحت نے بتایا کہ 44یونین کونسلوں میں 249ٹیمیں اس مہم میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں جبکہ 46بی ایچ یو کے ایم اوز مہم کی نگرانی اور رپورٹنگ کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابتک ایسے 59کیس سامنے آئے ہیں جن میں والدین نے حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار کیا تاہم ان میں سے 29کو قائل کرکے کور کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ لوگوں سے کونسلنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ٹیمیں رورل ،اربن نشیبی علاقوں کے مراکزصحت کے ذریعے کٹ پوائنٹس پر مستعدی سے کام کررہی ہیں ۔