لیہ(صبح پا کستان )انتخابی امیدواروں کی تشہیری مہم کے دوران مقدس آیات کی توہین،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر نوٹس لیں،ضابطہ اخلاق کی پابندی کا حکم جاری کریں ضلع لیہ میں قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم چلانے کیلئے چھوٹے بڑے بروشرو اشتہارات پر قرآن مجید کی مقدس آیات پرنٹ کروا کر چھوٹے بروشر لوگوں میں تقسیم اور اشتہارات مختلف دیواروں پر چسپاں کئے جا رہے ہیں چھوٹے بروشرپڑھنے کے بعد لوگ نیچے ڈال دیتے ہیں جو گلی محلوں سڑکوں کی نالیوں،گندگی ڈھیروں و گندی زمین پر پھینک دیئے جاتے ہیں اور دیواروں پر چسپاں اشتہارات بھی نیچے گر جاتے ہیں جس کی وجہ سے بروشر اور اشتہارات پر چھپی قرآنی آیات کی توہین ہوتی ہے لیہ شہریوں محمد ریان،قاسم خان گورمانی،محمد اجمل،فیض اللہ بھٹی،محمد زاہد،فہیم عباس،محمد کاشف،عمران علی،محمد حسام،نوید احمد و دیگر نے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر والیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امیدواروں کو اپنے بروشر و اشتہارات پر قرآنی آیات کو نہ چھاپنے کا پابند بنایا جائے تاکہ مقدس آیات کی توہین نہ ہوسکے،انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امیدواروں کو ضابطہ اخلاق اور اسلامی اقدار کی پابندی کا بھی حکم جاریں کیا جائے۔