لیہ(صبح پا کستان)صاف پا نی آئرین ملے آٹے ، معیار فوڈ ایٹمز کی دستیا بی سے ہی غذائی کمی کے شکا ر بچوں کو صحت مند خوراک فراہم کر تے ہو ئے کمیٹی کی رو کے مطا بق مطلوبہ نتا ئج کے حصول کو ممکن بنا یا جا سکتا ہے جس کے لئے تمام سٹیک ہو لڈرز اپنی خد ما ت کو مزید بہتر بنا ئیں یہ بات ڈپٹی کمشنر با بر بشیر نے ڈسٹرکٹ ما لی نیوٹریشن کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں اے سی کروڑ فاروق احمد ، چوبا رہ احمد فراز اعوان ، ڈی ایم او فیاض علی جتا لہ ، ڈی ڈی زراعت محمد اشرف کندی ، ڈی او تعلیم احسن فرید ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹا ک ڈاکٹر محمد طا رق، نیو ٹریشن سپر وائزر غلام مصطفی ، ما نیٹرنگ آفیسر غلام یٰسین ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر سجاد حسین ، ڈاکٹر ارشد تتلا ، ڈاکٹر مزمل حسین ، ڈاکٹر محمد سلیم شیخ ، ڈی ایف سی زاہد حسین ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق حسین و دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک حسن غفور و ملک اورنگزیب نے فوڈ فورٹیفکیشن ، واش کلبز ، نیو ٹریشن پر وگرامز کے تحت سکو لو ں میں آگا ہی ، پا نی کے سیمپل لیے جا نے ، فلو ر ملو ں میں فورٹیفکیشن پلانٹس کی تنصیب ، ہیلتھ سیشن ، غذائی کمی کے شکار بچوں کی سکریننگ ،سکو لو ں میں آر او پلا نٹ لگا نے ، ہسپتا لو ں میں علا ج معالجہ کی سہو لیا ت اور محکمہ لائیوسٹا ک ، پا پو لیشن ویلفیئر ، فشریز ، صحت ، تعلیم ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، زراعت کے تحت اٹھا ئے گئے اقداما ت کے با رے میں بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے اس امر پر زور دیا کہ کمیٹی کے تمام ممبران اپنے اپنے اداروں کے تمام وسائل بروئے کا ر لا تے ہو ئے بچوں میں غذائی کمی پر قابو پا نے کے لئے اقداما ت اٹھا ئیں تا کہ آئند ہ نسل صحت مند اور توانا رہے جس کا انحصار آئندہ ملک کا نظم و نسق چلا نے میں مضمر ہے انہو ں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں جو ایس او پی طے کیے گئے ہیں اس پر عملدرآمد سے ہی مطلو بہ نتا ئج کا حصول ممکن ہے ۔