لیہ(صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ خلیل احمد خان کا تبادلہ،اسداللہ خان نئے ڈسٹرکٹ آفیسر تعینات عملہ کی طرف سے الوداعی و استقبالیہ تقریب کا اہتمام،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ ملک خلیل احمد کا لیہ تبادلہ ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ غازیخان تعینات جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسد اللہ خان کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ لیہ تعینات کردیا گیا ،ضلع لیہ کے سیپشل برانچ کے اہلکاروں سردار علی گوجر،صفدر خان بزادار،عاطف احسن،اکرم ڈلو،علی عمران ،شیخ گل رؤف و دیگر نے دونوں آفیسران کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا ،جس میں دونوں افیسران نے اپنے خطاب میں ملازمین کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہدایت کی اور توقع کی کہ ضلع لیہ میں حکومت کی ہدایات کے مطابق احس طریقے سے اپنی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے،