لیہ( صبح پاکستان ) اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمد مغل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لیہ کے زیراہتمام پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کے قومی دن کے حوالے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمد مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان بھر میں نیشنل ڈے منایا جارہا ہے جس کا مقصد قومی کھیل کو اجاگرکرنا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہاکی کے کھلاڑی اپنی گیم بہترکریں اور قومی کھیل سے پیار کریں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ دنیا میں ہاکی کے حوالے سے جو ہماری پہچان تھی وہ آج کے نوجوانوں نے وہ پہچان برقرار رکھنی ہے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیازبھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا محکمہ سپورٹس ہاکی کے کھلاڑیوں کو دستیاب وسائل کے مطابق تمام سہولیات میسر کررہا ہے ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمد مغل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیازبھٹی نے کیک کاٹا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ۔