لیہ {صبح پا کستان} شیخ سیف اللہ سعید ڈسٹرکٹ باروم میں لیہ ڈویژن تحریک کا کنونشن منعقد ہوا ۔ کنونشن میں چوک اعظم ، فتح پور ، کوٹ سلطان اور جمن شاہ سمیت ضلع بھر سے نماءندہ شخصیات نے شر کت کی ۔ کنونشن میں عناءت اللہ کا شف ایڈووکیٹ کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طو ر پر کیا گیا قرارداد میں مطا لبہ کیا گیا ہے کہ تونسہ اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دے کر بھکر سمیت ان اضلاع پر مشتمل نیا ڈویژن قائم کیا جاءے اور لیہ کو اس نئے ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر بنایا جا ئے ۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر لیہ ڈویژن بناءو تحریک صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ سردار ارشد اسلم خان سہیڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ تاریخ کے اورق اگر کھولے جائیں تو لیہ صوبائی صدر مقام کے علاوہ کمشنری بھی رہ چکا ہے لیہ تونسہ پل کی تعمیر جو کہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے لیہ بلوچستان و دیگر علاقوں کو لاہور ،فیصل آباد و یگر اپر پنجاب سے ملانے کا نزدیک ترین فاصلہ ہوگا یہاں سے زراعت،سبزی منڈیوں و غلہ منڈیوں کی تجارت سے حاصل ہونے والا حکومت کوریونیو دیگر علاقوں سے کئی گنا زیادہ ہے سرکاری دفاتر کی تشکیل کیلئے رقبہ جات موجود ہیں لیہ کا لٹریسی ریٹ دیگر علاقوں کی نسبت ٹاپ پر ہے لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنانے کیلئے حکومت کو ہر قسم کی دلیل دینے کیلئے تیار ہیں ،انہوں نے ضلع لیہ کے باسیوں کو اس تحریک میں شامل ہونے کی بھر پور طریقے سے دعوت دی اور کہا کہ اس تحریک کو ہر شخص اپنی تحریک سمجھ کر شامل ہوگا تو حکومت ہمارے مطالبہ کو پورا کرنے پر مجبور ہوجائے گی،کنونشن سے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی، سینئر صحافی انجم صحرائی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ریاض حسین سامٹیہ،گرینڈ شہری اتحاد کے رانا سلطان محمود اختر،ممبر ڈویژنل امن کمیٹی رانا اعجاز سہیل،انجم تاجران سے عامر مسعود،سیاسی راہنما ڈاکٹر جاوید کنجال،رہنما تحریک انصاف وسابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مرتضیٰ خان ملیانی،صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن ظہیر پراچہ،بہریاب خان چانڈیہ،شہری اتحاد چوک اعظم عمر شاکر،سابق ممبر ضلع کونسل افتخار گیلانی،ضلعی صدر ایپکا رانا محمد افضل،کرپشن فری پاکستان کے صدر عامر دستی ،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے رانا قمر احسان و دیگر نے خطاب کیا،ہیومن راءٹس آرگنائزیشن کے صدر عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے لیہ ڈویژن ہیڈ کوارٹر بنانے کیلئے قرار داد پیش کی جس کو کنونشن میں موجود تمام طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے تنظیمی عہدیداران و شہریوں نے متفقہ طور پر منظور کیا،کنونش میں لیہ ڈویژن بناءو تحریک کو مزید تیز کرنے کیلئے مختلف تجاویز کی منظوری بھی دی گئی جس میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ،فیصلہ ہوا کہ ضلع بھر کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں مطالباتی پوسٹرز ،بینرز کے علاوہ مطالباتی احتجاجی پروگرام بھی تشکیل دیئے جائیں گے اور تھانہ و یونین کونسل کی سطح پر تحریک کو چلانے کیلئے کمیٹی و تنظیم کے عہدیدار بنائے جائیں گے
سٹیج سیکریٹری کے فرائض عبد الرحمن فریدی نے ادا کئے