لیہ(صبح پا کستان)تھانہ سٹی پولیس لیہ کی بروقت کاروائی،معصوم کم سن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج،ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،کم سن بچوں سے زیادتی کے واقعات کی سختی سے روک تھام کی جائے گی اور محفوظ معاشرہ کی تشکیل عمل میں لائے جائے گی۔سب انسپکٹر محمد شریف کی میڈیا سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس لیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے معصوم کم سن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،،ملزم نے اپنی دکان پر آئے ہوئے کم سن بچے سے زیادتی کی کوشش کی،پولیس نے عوام کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کر لیا،سب انسپکٹر محمد شریف کا کہنا ہے کہ ملز م کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،بچوں سے زیادتی کے واقعات کی سختی سے روک تھام کی جائے گی،ایسے درندہ صفت مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر محفوظ معاشرے کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی،بچے ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں،ان کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے تاہم والدین بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کریں۔