لیہ( صبح پا کستان )انسداد جرائم کےلئے لیہ پولیس کی بھر پور کاروائیاں ،جعلی کرنسی سامان پتنگ سازی ،اسلحہ ناجائز ، منشیات اور ایک لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،ملزمان کاشف ،محسن اقبال ،محمد رضوان اور محمد طاہر گرفتار۔ترجمان لیہ پولیس
تفصیلات کے مطابق انسداد جرائم کےلئے لیہ پولیس کی طرف سے بھر پور کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،تھانہ چوک اعظم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محسن اقبال کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا جبکہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف مشتاق سے اسلحہ ناجائز پسٹل 32بور مع 3روند برآمد ہونے پر گرفتار کرکے اسلحہ آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،تھانہ پیر جگی پولیس نے منشیات فروشی محمد رضوان سے شراب 30لیٹر برآمد ہونے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ،اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب ریڈ کرکے دوکاندار محمد طاہرکو گرفتار کر لیا ،محمد طاہر نے پتنگیں ،ڈور و دیگر سامان پتنگ سازی فروخت کی نیت سے اپنے قبضہ میں رکھا ہو اتھا جبکہ سی آئی اے سٹاف کے سب انسپکٹر ذیشان شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کر کے ایک لاکھ روپے مالیت سے زائد کا مال مسروقہ موبائل ،کمیپیوٹر برآ مدکر لیا ، ڈی پی او لیہ کا کہناہے کہ کرائم فری ضلع وژن کو عملی شکل دینے کےلئے لیہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف مسلسل کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے ۔