لیہ (صبح پا کستان)لیہ پولیس ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے سر گرم،جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 07جواری،3اشتہاری مجرمان،2منشیات فرو ش جبکہ ایک ملزم اسلحہ ناجائز کا گرفتار کر لیا،1500گرام چرس،69لیٹر دیسی شراب مع چالو بھٹی،پسٹل اور داؤ پر لگی رقم 108100روپے برآمد۔ترجمان لیہ پولیس
تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے سرگرم ہے،اس سلسلہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ چوک اعظم پولیس نے جوئے کے اڈے پرکامیاب ریڈ کرکے 07جواری گرفتار کر لیے جن سے 108100روپے کی داؤ پر لگی رقم برآمد اور 10عدد موبائل فون،دو موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیے،تھانہ کروڑ پولیس نے ایس ایچ او عدنان شہزاد کی سربراہی میں منشیات فروشو ں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تصور عباس کو گرفتا کرکے 1500گرام چرس،ملزم صفدر عباس سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30بور جبکہ ایک اشتہاری عامر خلیل کو گرفتار کر لیا،تھانہ کوٹ سلطان کے اے ایس آئی شیر زمان نے منشیات فروش زاہد حامد کو گرفتار کر کے 69لیٹر دیسی شراب مع چالو بھٹی برآمد کر کے مقدمات کا اندراج کر لیا جبکہ سی آئی اے سٹاف کے ا ے ایس آئی ارشد دھت نے مفرور اشتہاری مجرمان حسنین عباس اور خلیل احمد کو گرفتار کر لیا،ترجمان لیہ پولیس محمد ندیم کا کہنا ہے کہ مجرمان کی گرفتار سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہوں گے اور جرائم میں کمی ہو گی۔