لیہ(صبح پا کستان)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔لیہ وچوک اعظم میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا کریک ڈوان۔ بغیر ریکارڈ سٹاک کی گئی چینی کی 15ہزار 2سو بوری،گندم کی5ہزار بوری،دال مونگ 2ہزا ر گٹو قبضہ میں لے لیے گئے۔
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر شہریوں کو اشیاء خورد نوش کی مقررنرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے،مصنوعی مہنگائی،گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے معائنوں و کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمدمغل اور ڈی او انڈسٹری محمدعبداللہ نے چیکنگ کے دوران عید گاہ روڈ پر واقع گوادم میں ذخیرہ شدہ ریکارڈ کے بغیر سٹاک کی گئی 8ہزار بوری چینی برآمد ہونے پر قبضہ میں لے لیں۔اسی طرح ایک اور کارروائی میں چوک اعظم اور 339ٹی ڈی اے میں چھاپہ کے دوران چینی کے 50 کلوگرام کے 72سو تھیلے اور ذخیرہ کی گئی گندم کی 5ہزار بوریاں برآمدہونے پر گودام کو سیل کردیا گیا۔اس موقع پر اے لیہ نیاز احمدمغل نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی مصنوعی مہنگائی کی جڑ ہے۔مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔