لیہ .حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پیش نظر کسی ممکنہ ہنگامی صورت حال کے لئےڈسٹرکٹ سپلائی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل
لیہ:21مارچ 2020ء(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پیش نظر کسی ممکنہ ہنگامی صورت حال میں ڈسٹرکٹ سپلائی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی ضلعی سطح اشیاء خورد نوش کی طلب و رسدبرقرار رکھے گی۔کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر،سیکرٹری کمیٹی ای اے ڈی اے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک،ڈی ڈی زراعت،ڈی او انڈسٹری،ڈسٹرکٹ آفیسر فوڈ کنٹرولر،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے،ڈی ڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی،ڈی او سپیشل برانچ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ممبران ہوں گے۔کمیٹی مارکیٹ ومنڈیوں میں اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے،سٹاک کی پڑتال کرنے،کمیشن ایجنٹ سے رابطہ کاری کے ذریعے طلب و رسد کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔کمیٹی سبزی منڈیوں،مارکیٹوں،بازار،دوکانوں،فوڈ پوائنٹس میں کورونا وائرس کے سدباب کے لئے محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل درآمد کویقینی بنائے گی اورکمیٹی مقامی سطح پر سبزیوں،پھلوں و دالوں کی پیداوار کا بھی طریقہ کارمرتب کرے گی۔
لیہ۔اسسٹنٹ کمشنر نے تھل ہسپتال میں بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا
اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل نے تھل ہسپتال میں بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خادم حسین قریشی،ایڈمن آفیسر عبدالمنان موجود تھے۔ایم ایس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال اور وارڈ میں کرونا وائرس سے بچاؤ بارے عوامی شعور کی آگہی کے لئے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر حکومتی ہدایات کی روشنی میں انتظامات مکمل ہیں اورممکنہ مریضوں کو چیک کرنے والے طبی عملے کو حفاظتی لباس بھی مہیاکردیا گیا ہے۔ اس موقع پراے سی نیاز احمدمغل نے آئسولیشن وارڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔اے سی نیاز احمدمغل نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اجتماعی طورپر سنجیدہ ہوناہوگا۔انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیرپر عمل کریں۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل نے صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول کے ہمراہ لیہ سٹی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔انہوں نے معائنہ کے دوران اشیاء خورد نوش وآٹاکی دستیابی کو چیک کیاجس پر آٹا وافر مقدار میں پایا گیا اور آٹے کی کوئی قلت نہ تھی۔اے سی نیاز احمدمغل اورمظفر اقبال دھول نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ موجود ہ صورت حال میں ہرگز ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمت پر اشیاء خورد نوش کوفروخت نہ کریں حکومتی نرخ ناموں پر اشیاء خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔
لیہ۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر سبزی منڈیوں میں ہیلتھ ڈیسک کاونٹر قائم
ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر سبزی منڈیوں میں ہیلتھ ڈیسک کاونٹر قائم۔آنے والے صارفین کو آگہی اور ہاتھ دھوکر جانے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پرمارکیٹ کمیٹی نے سبزی و فروٹ منڈیوں لیہ وفتح پو ر میں کوروناہیلتھ ڈیسک کاونٹر قائم کردیا ہے۔اس سلسلہ میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری عارف رندھاوا نے سبزی منڈیوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انچارج ہیلتھ ڈیسک کاونٹرافضل کھوکھراور انسپکٹرمارکیٹ کمیٹی ملک نوید اولکھ نے بتایا کہ آگہی بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں اور آنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے اورہاتھ دھوکر اندر جانے کی ہدایت کی جارہی ہیں۔