اقلیتی طلبا ء وطالبات میں سکالر شپ چیکس کی تقسیم ۔ ایم پی اے شکیل ما رکس کھو کھر مہمان خصو صی تھے
لیہ (صبح پا کستان ) حکو مت پنجا ب طا لب علمو ں کو تعلیمی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے متعدد پر وگرامز کے ذریعے معاشی ریلیف فراہم کر رہی ہے اور اقلیتی طا لب علمو ں میں سکا لرشپ کے چیکو ں کی تقسیم اسی علم دوست پر وگرام کا عملی ثبو ت ہے یہ با ت ایم پی اے شکیل ما رکس کھو کھر نے گو رنمنٹ پو سٹ گریجو ایٹ کا لج لیہ میں منیارٹی کے طا لب علمو ں میں چیکو ں کی تقسیم کے موقع منعقدہ تقریب سے بطور مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ پنجا ب حکو مت پیف سکا لر شپ ، فیسوں کی واپسی ، مفت درسی کتب کی فراہمی ، دانش سکو لو ں ایسے پر وگرامز کے ذریعے طا لب علمو ں کو تعلیمی سہو لیا ت فراہم کر رہی ہے ۔اور اقلیتی طا لب علمو ں کو بھی یکساں طور پر مستفید کر نے کے لئے امدادی رقوم کے چیکو ں کی تقسیم انہی علم دوست پر وگرامز کی عملی کڑی ہیں ۔ اس موقع پر ایم پی اے شکیل ما رکس کھو کھر نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب یکساں طور پر اقلیتی طا لب علمو ں کو بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر نے کے لئے معاشی ریلیف فراہم کر نے کے سلسلہ میں متعدد اقداما ت عمل میں لا رہے ہیں اور ان چیکو ں کی تقسیم اسی سلسلہ کی کڑی ہیں ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈاکٹر شہزاد گل نے پنجا ب حکو مت کی جا نب سے اقلیتی طا لب علمو ں میں چیکوں کی تقسیم کو حکو مت کا احسن اقدام قرار دیا ۔تقریب سے ڈی ڈی کا لجز حا فظ محمد اسحاق ، پر نسپل مہر اختر وہا ب ،اے ڈی کا لجز سجاد حسین رونگھہ، چیئر مین یو سی 110ٹی ڈی اے چوہدری قیصر ارشاد نے خطا ب کرتے ہو ئے ضلع لیہ میں تعلیمی کا ر کر دگی و سکا لر شپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی بعدازاں ایم این اے و ایم پی اے نے لیہ و مظفر گڑھ کے 28طا لب علمو ں جن میں ماہ رخ یو سف ، اسد گل ، پنکی ، اسما، نین تارا ، زرتاش گل ، ارسہ غزل ، نسرین یعقوب ، مبا رک مسیح ، ارم فرنا س و دیگر شامل میں چیک تقسیم کیے ۔