لیہ {صبح پا کستان }لیہ میں کرونا وائرس کے پہلے کنفرم مریض کی پا زٹیو ٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق ہو گئی ، ٹیسٹ مثبت رپورٹ آ نے پر مریض مظفر گڑھ ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطا بق تبلیغی مرکز لیہ سے ایک 65سالہ شخص کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر ترکی ہسپتال قرنطینہ مرکز مظفر گڑھ منتقل کردیا گیا،تبلیغی مرکز لیہ میں رائیونڈمرکز سے آنے والوں 209افراد جن کو مرکز میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا ان تمام لوگوں کے ابتدائی ٹیسٹ کرنے کے دوران 7افراد کو محکمہ صحت کی ہدایت پر بالکل الگ کردیا گیا تھا ان 7افراد میں سے ایک تبلیغی جماعت کا رکن ستانہ گل جو کہ باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ریسکیو 1122کے ریسکیورز نے انتہائی حفاطتی اقدامات کرتے ہوئے ستانہ گل کو ترکی ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا ہے،یہاں یہ بات واضع رہے کہ گذشتہ دنوں تبلیغی مرکز میں موجود ایک کارکن نے بھاگنے کی کوشش کی جس کو روکنے پر اس شخص نے ایس ایچ او سٹی لیہ محمد اشرف ماکلی پر چھری سے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا جو اب حوالات میں بند ہے۔