جشن عید عید میلادالنبی کی مرکزی تقریب
لیہ( صبح پا کستان ) حضور نبی کریم تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین ہیں اور سیرت طیبہ پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر انسانیت کو درپیش روحانی ، فکری ، تہذیبی مسائل سے نجا ت ممکن ہے یہ با ت ڈپٹی کمشنر ذیشان جا وید نے جشن عید میلاالنبی کی مرکزی تقریب سے میلا د گراو ¿نڈ میں اپنے صدارتی خطا ب کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر صدر میلا د کمیٹی سید سبط الحسنین گیلا نی ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی ، ڈی پی او عثمان اعجاز با جو ہ ، ملک اویس احمد جکھڑ ، صدر انجمن تا جران مظفر اقبا ل دھو ل ، سرکاری افسران ، علما ءکرام اور ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہو ئے ۔
تقریب میں پر چم کشائی ڈپٹی کمشنر ذیشان جا وید ، ڈی پی او عثمان اعجاز با جوہ اور معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلا نی نے کی ،تقریب میں سید رفاقت علی گیلا نی ، ڈی پی او عثمان اعجاز با جو ہ اور مفتی احمد رضا اعظمی اور محمد اشرف چشتی نے خطا ب کر تے ہو ئے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوو ¿ں پر روشنی ڈالی ۔تقریب میں عمران علی شاہ، صادق سلیم مدنی ، محمد عمران بریال نے نعت خوانی کی سعادت حاصل کی جبکہ قصیدہ بردہ شریف اور قومی ترانہ بچوں نے پیش کیا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او ، معاون خصوصی سی ایم پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی اور پیر سید سبط الحسنین گیلا نی نے فیتہ کا ٹ کر جلو س کا افتتاح کیا اور ان کی قیادت میں جلوس روانہ ہوا ۔اس مو قع پر ملکی سلا متی ، استحکام اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعا کی گئی ۔ جشن عید میلا النبی کے موقع پر ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے کیک کاٹا ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر ذیشان جا وید ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجا ب سید رفاقت علی گیلا نی ،ایم پی اے سردار شہاب الدین ، ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ ، ڈی پی او عثمان اعجاز با جو ہ موجود تھے ۔
جشن عیدمیلا النبی کا مرکزی جلو س
ضلع لیہ میں جشن عیدمیلا النبی روایتی احترام ملی و دینی جذبہ سے منا یا گیا ، مرکزی جلو س میلا د گراو ¿نڈ سے روانہ ہو کر غوثیہ منزل پر اختتا م پذیر ہوا جلو س کے راستوں میں خیر مقدمی بینرز ، محرابوں اور دیدہ زیب جھنڈیوں سے سجا یا گیا تھا اورجگہ جگہ شیرینی تقسیم کی گئی ،
سبیلیں لگائی گئیں اور تمام سرکا ری عمارات و اہم کا روبا ری مراکز پر چراغاں کیا گیا ۔ اسی طرح کی تقاریب کر وڑ لعل عیسن اور چوبارہ ، چوک اعظم ، فتح پور ، کو ٹ سلطان میں بھی منعقد ہو ئیں۔جہاں ضلع پو لیس نے سیکورٹی کے بھر پور انتظا ما ت کےے گئے ۔ڈی ایس پی صدر منور بزداراور ایس ایچ او سٹی اشرف ما کلی کی سربراہی میں سول ڈیفنس کے اہلکا روں سوئپنگ ، سرچنگ کی خدما ت سرا نجا م دیں ۔ رات کو بازاروں ، گلیوں میں چراغاں کیا گیا اور بچوں خوبصورت پہاڑیاں بنائی جنہیں دیکھنے کے لئے مر د وخواتین کا تانتا بندھا رہا ۔
ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں جشن عید میلا د النبی کی تقریب
ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں بھی جشن عید میلا د النبی کی تقریب منعقد ہو ئی ۔ جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں جیل کے اندرون و بیرون حصے کو لائیٹوں ، رنگین جھنڈیوں سے سجا یا گیا ۔ دن کا آغاز تلا وت قرآن پا ک سے ہوا اور ملک کی سلا متی ، ترقی ، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور سپر نٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار کی صدارت میں میلاد النبی کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ، پروفیسر گل محمد ،پروفیسر فاروق حیات نے سیرت النبی پر روشنی ڈالی اور قیدیوں میں مٹھا ئی اور پھل تقسیم کےے گئے