لیہ {صبح پا کستان }ملک بھر کی طرح لیہ میں 72 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے اور ’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ کے ساتھ منایا جارہا ہے،
لیہ میں جشن آ زادی کی مرکزی تقریب ڈی پی ایس گرلز ونگ میں منعقد ہو گی ۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جا وید صدارت کریں گے
جشن آزادی کے موقع پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔
یوم آزادی پر اپنے پیغام میں صدرعارف علوی نے کہا ہے بھارتی حکومت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کایکطرفہ فیصلہ گھناؤنی سازش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت جان لے آزادی کی تحریکوں کواوچھے ہتھکنڈوں اورجبر و ستم سے دبایا نہیں جا سکتا۔
وزیراعظم عمران خان نے اندرون و بیرون پاکستانیوں کو مبارکبادی پیغام میں کہا آج ہم سب اس عزم کا اعادہ کریں کہ ترقی یافتہ اور خوشحال مملکت بنانے کیلیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ضلع لیہ کے دیگر شہروں کروڑ ۔ چوک اعظم ، چوبارہ ، فتح پور ، جمن شاہ ، پہاڑ پور اور کوٹ سلطان سمیت دیگر تمام شہروں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہو ں گی ۔