لیہ( صبح پا کستان )معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے ہیڈ محبوب تا لدھانہ سے جمن شاہ تک 20کلومیٹرکارپٹ روڈ کا افتتاح کردیا ۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان خان بزدار جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں تعمیروترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور گراں قدر فنڈز مہیاکررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا اس روڈ کی تعمیرسے لیہ کی کئی یونین کونسلز کے لوگوں کو آمدورفت کی سہولت ملے گی ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ لیہ میں تاریخی ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور یونیورسٹی آف لیہ کا قیام عمل لایاجارہا ہے جس سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں لیہ کا انقلابی ترقی ملے گی ۔ اس موقع پر سیداصلاح الدین گیلانی، چیئرمین بیت المال مہر خالد مسعود تھند ،مقبول تھند ،مہر لقمان تھند ، عزیر مہدی قریشی ایڈووکیٹ،گلزار شاہ ، تسلیم خان ، مہر ظفر گرواں ،حاجی مقبول گرواں ،راجا قیصر علی سکھیرا،رانا عقیل کونسلر،فرید سیال،امام بخش گرواں ویگر معززین علاقہ موجودتھے جنہوں نے سید رفاقت علی گیلانی صاحب کو لیہ اور اپنے حلقہ کے لیے منصوبوں کی تعمیرپر خراج تحسین پیش کیا ۔