لیہ( صبح پا کستان ) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ضلع لیہ میں بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کاافتتاح کیا ۔تفصیل کے مطابق ضلع لیہ میں انسداد پولیوکی مہم کا افتتاح چلڈرن وارڈ ڈی ایچ کیوہسپتال میں کیاگیا۔اس موقع پرمعاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صوبہ بھر کو پولیو فری رکھنا چاہتے ہیں اس لیے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے متعلقہ حکام محنت و لگن سے خدمات سرانجام دیں۔ سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سابقہ مہم کی طرح محنت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے سوفی صداہداف کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیومہم کی کامیابی کے لیے ملازمین محض اپنی ڈیوٹی نہ سمجھیںبلکہ اسے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ ادارے مو ثر ما نیٹرنگ ، باہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے کام کریں تاکہ معصوم بچوں کو پو لیو ایسے مرض سے محفوظ بنایاجاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور خانہ بدوش خاندانوں کے بچوں پر فوکس کیاجائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ اور وہ خود مہم کی کامیابی کے لیے مانیٹرنگ کریں گے۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان اورڈاکٹر ام سلمی نے بھی بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل تھل ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیااور فیلڈٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔