لیہ{ صبح پا کستان }احسان پور کوٹ ادو روڈ کے قریب موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ، حادثہ میں دو افراد موقع پر جاں بحق 2 شدیدزخمی
ریسکیوذرائع کے مطا بق جاں بحق ہو نے والے دو افراد میں ایک کا تعلق محمد اسلم ولد شیر محمد عمر 45 سال, تونسہ شریف ریتڑا جب کہ دوسرے کابلال عمر 17 سال کا تعلق پہاڑ پور سے بتایا جا رہا ہے ۔ موٹر سائیکل کے تصادم میں زخمی ہو نے تین افراد میں
وزیر ولد اللہ دتہ عمر 25 سال ساکن پہاڑپور ، وزیر احمد عمر18 سال، سکنہ پہاڑ پور اور شازیہ زوجہ محمد اسلم عمر 35 سال تونسہ شریف شا مل ہیں
وسیم حیات میڈیا کووآرڈینیٹر ریسکیو 1122لیہ کے مطابق ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے بروقت جا ئے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کر دیا۔