لیہ (صبح پا کستان )پی پی ایل اے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے زیر اہتمام پروفیسر ز،لیکچررز کا کالجوں کیلئے حکومتی پالیسیوں کے خلاف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز و گرلز کے باہر احتجاجی مظاہرہ،احتجاج میں مردو خواتین اساتذہ کی شرکت،پی پی ایل اے ڈی جی خان ڈویڑن کے عہدے داران فرحان یاسر چاند، سینئیر نائب صدر، صبیحہ ہاشمی جوایئٹ سیکرٹری،جویریہ بتول سابق سیکرٹری،سبحان سہیل صدر یونٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف،ورلڈ بنک،یورپی و استعمار کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے ہمارے تعلیمی اداروں کو سرمایہ دار طبقہ کے سپرد کرنے کی منصوبہ کی جارہی ہے،کالجز کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے کچھ کالج کو یونیورسٹی،کچھ کالجز کو گریجویٹ اور کچھ کو کیمونٹی کالج بنا دیا جائے گا ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تین تین درجوں میں تقسیم غیر عملی ہے،کمیونٹی کالج نا منظورہیں اوراس پالیسی کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پے پروٹیکشن دی جائے، تنخواہ میں کٹوتیاں بند کی جائیں،تاخیر کا شکار پروموشنز کا عمل شروع کیا جائے،اگر مطالبات نہ مانے گئے تو 3فروری کو ڈویژنل سطح پر مظاہرہ ہوگا اور اس کے بعد 10فروری کو لاہور سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا