لیہ (صبح پاکستان ) اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے لیہ مائنر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس سلسلہ میں ایکسیئن انہار کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیہ مائنر سڑکوں کے دونوں اطراف میں بھاری ٹریفک روکنے کے لئے رکاوٹیں نصب کی جائیں تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔