لیہ( صبح پا کستان )بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کے ہال میں راولپنڈی کی معروف شاعرہ محترمہ عنبریں عنبر راجپوت کے مجموعہء کلام "شام پھر سے مہکے گی” کی پْر وقار تقریبِ رونمائی اور شاندار مشاعرہ منعقد کیا گیا۔جسکے صدارتی پینل میں پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین،چوہدری شرافت علی بسرا اور میاں شمشاد حسین سرائی تھے۔مہمانِ خصوصی میں محترمہ عنبرین عنبر راجپوت،مہمانانِ اعزاز میں سید رضا کاظمی،توکل حسین،جی محمد سلیم جونی،تنویر حسین نجف اور عبدالرحمنٰ فریدی تھے۔
تلاوت پروفیسر قاضی امین اللہ نے کی۔تقریب کی دو نشستیں تھیں۔پہلی نشست مقالہ جات کی تھی۔میاں شمشاد سرائی اور پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے "شام پھر سے مہکے گی” پر مقالات جات پیش کرتے ہوئے محترمہ عنبریں عنبر کی شاعری "نسائی ادب میں مقام” متعین کیا اور انکی شاعرانہ عظمت میں منفرد پہلووں کو اجاگر کیا۔اسکے بعد کلامِ عنبریں عنبر محترم قاضی ظفر اقبال اور تنویر حسین نجف نے باترنم کلام پیش کیا۔ پرنسپل اورکالج انتظامیہ کی طرف سے سرائیکی کلچر کے مطابق بہنیں یا بیٹیاں آئیں تو انہیں "سرائیکی اجرک یا چادر” پہنائی جاتی ہے جس میں مزمل حسین اور شمشاد سرائی اورشعبہ اردو کی طالبات نے یہ رسم ادا کی۔ اسکے بعد باقاعدہ دوسری نشست شروع ہوئی جسمیں مقامی شعراء اور بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے شعراء نے کلام پیش کر کے خوب داد وصول کی۔اختتامِ مشاعرہ پر بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کی طرف سے بزم کے چئیر مین محمد سلیم اختر جونی،ڈاکٹر مزمل حسین،شمشاد سرائی،حاجی یسین بھٹی،تنویر حسین نجف اور صابر جاذب نے "تھل ادبی ایوارڈ” مہمان شاعرہ کو پیش کیا۔