لیہ(صبح پا کستان) ضلع لیہ میں یوم یکجہتی کشمیر کی سب سے بڑی ریلی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ممبران اسمبلی شہاب الدین سیہڑ،سیدرفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ڈی پی او حسن اقبال نے کی۔اس موقع پر بشارت رندھاوا،سجن خان،اسسٹنٹ کمشنر ز نیاز احمدمغل،آصف اقبال،سلمان لون،سی ای او صحت امیرعبداللہ سامٹیہ،سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد حسین،سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیروز کلیار،صدر انجمن تاجران مظفراقبال دھول،ضلعی افسران و اہلکاران،طلبہ،عام شہری،سول سائٹی،وکلاء،میڈیا نمائندگان،ڈاکٹرزکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی فوارہ چوک سے شروع ہوکر ٹی ڈی اے چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔بعدازاں ٹی ڈی اے چوک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک،نعت،کشمیری اور پاکستانی ترانے سے کیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا کہ پاکستانی قوم سبزہلالی پرچم تلے متحد ہے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے طویل ولولہ انگیز جدوجہد کامیاب و کامران ہوگی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات شہاب الدین خان سیہڑ نے کہا کہ پاکستانی عوام نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کی آوازدنیا بھرپہنچاتے رہیں گے۔ دنیا کی تو جہ کشمیر پر انڈیا کے غاصبا نہ تسلط اور کشمیر یوں پر بلا جواز تشد و بر بریت اور یواین او کی قراردادوں کے بر عکس جبری قبضہ سے نجا ت دلا نا ہے جس کے لئے پا کستا نی قوم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کاز کو بھرپورانداز میں اجاگر کررہے ہیں اور کشمیریوں کی آزادی تک ہم ان کے لئے اسی طرح جدوجہدجاری رکھیں گے۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا نی قوم کشمیر یو ں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لئے اٹھ کھڑی ہے اور گلی گلی،نگر نگر نکلنے والی ریلیاں اس با ت کی دلیل ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک پا کستا نی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔ پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاوا نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ ظلم آخر مٹ کر ہی رہتا ہے وہ دن دور نہیں جب انڈیا ٹکڑے ٹکڑ ے ہو کر بکھر جائے گا اور کشمیرآزادی حاصل کر لے گا۔یوم
یکجہتی کشمیر تقریب سے سجن خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔ اسی طرح محکمہ سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ایم سی سکول میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں ممبران اسمبلی شہاب الدین سہیڑ،سید رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،بشارت رندھاو ا نے شر کت کی۔اس موقع پر سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا،ڈی ای اوز احسن فرید،توکل حسین ودیگر تعلیمی افسران موجود تھے۔تقریب میں طلباء نے مختلف ملی نغمے،او رتقاریرپیش کیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء تھے۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر اور ممبران اسمبلی نے خطاب بھی کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں اظہار یکجہتی کے لیے چوک اعظم،کروڑ،چوبارہ،فتح پور میں بھی ریلیاں نکالی گئی۔