لیہ ( صبح پا کستان) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور شوگز ملز کے اشتراک سے ماحولیاتی آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار کاانعقاد کیاگیا جس میں یونیورسٹی انتظامیہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان سے سینئر منیجر اسد عمران پروجیکٹ کوارڈینیٹر حافظ محمد بخش جبکہ لیہ شوگر ملزسے جنرل منیجر زاہد قریشی، شفقت نواز، شہزاد انجم نے خصوصی شرکت کی اسد عمران نے ماحولیاتی آلودگی کے اسباب اور اثر ات پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر ضرور دیا حکومتی اور غیر حکومتی اداروں ساتھ ساتھ ہمیں انفرادی طور پر ماحول کی بہتری اپنا کردار ادا کرنا ہوگازاہد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ہمارے انڈسٹری لیہ شوگر ملز ، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے پروفیسر اخٹر بھٹی نے سیمنیار کے انعقاد کے حوالے سے لیہ شوگر ملز اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا شکریہ اد اکیا اور مستقبل میں بھی ایسے سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا تاکہ نوجوان نسل میں ماحول کے حوالے سے آگاہی ہو سیمینارکے اختتام پر مہمان شرکاء اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کاباقاعدہ آغازکیا اور ملکی سلامتی ، ترقی کیلئے دُعاکی گئی