لیہ {صبح پا کستان } جماعت اسلامی نے عید کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔ جماعت اسلامی کے نا ءب امیر چو ہدری اصغر علی گجر ، چو ہدری منور حسن ، احسان اللہ محسن اور ڈاکٹر ظفر عالم طفری کی مشترکہ پریس کا نفرنس ۔ تفصیل کے مطا بق جماعت اسلامی کے رہنماءوں نے پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ءے کہا کہ حکومت نے ملک آئی ایف ایم کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے بڑھتی ہو ئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔ پی ٹی آئی حکو مت نا کام ہو چکی ہے مستعفی ہو جا ءے ، جماعت اسلامی بڑ ھتی ہو ئی مہنگا ئی کے خلاف عید کے بعد احتجاجی تحریک چلاءے گی .
صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گوجر،ضلعی امیر چوہدری منور حسین ،سٹی امیر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومتیں عوام کو ریلیف دیتی ہیں لیکن ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے عوام کیلئے زندگی گزارنا مشکل ترین بنادیا ہے، 10 ماہ سے روزانہ 12 ارب کی کرپشن بند اربوں روپے کی امداد مل رہی ہے پھر ہرچیز مہنگی کیوں عالمی منڈی میں تیل سستا یہاں پر مہنگا کرکے زراعت سے وابستہ لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کردی گئی ہیں تیل بم گرانے سے ہر چیز کے نرخ آسمان کو چھو رہے ہیں حکومت حالت نزع میں ہے پہلےوزیر خزانہ نکالا چیرمین ایف بی آرنکالا پھر آئی ایم ایف کی بالادستی کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے غیر ملکی شہریت کے حامل شخص کو چْھٹی کے دن پاکستانی شناختی کارڈ بنا کر گورنر سٹیٹ بنک بنادیا وزیر خزانہ اور گورنر بنک کے گٹھ جوڑ سے آئی ایم ایف کا مقصد پورا ہوگیا کیا یہ مثبت سمت اور تبدیلی عوام کیساتھ دھوکہ کیا جارہاہے مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے عوام کیلئے زندگی گزارنا مشکل ترین ہوگیا ہے لاقانونیت کی انتہا ہوگئی ہے چوری ڈکیتی روزمرہ کا معمول اور ادارے خاموش تماشائی وزیراعظم امن کے بھاشن دینے میں مگن پہلے عام آدمی کو سرکاری ہسپتالوں میں تھوڑی بہت ادویات مل جایا کرتی تھیں اب حکومت ہسپتالوں کی مرحلہ وار نج کاری کا پروگرام بنا رہی ہے وزیر اعظم کا کہنا کہ مد ینہ کی ریاست میں جانوروں کابھی خیال رکھا جاتاتھا اور آپ کروڑوں لوگوں کو مرنے کیلئے پرائیویٹ مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ رہے ہیں پاکستان کو تو فلاحی ریاست بننا تھا مگر یہ تو پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی بننے جارہی ہے جس کے پاس پیسے ہوں اس کیلےَ سب سہولیات باقی جائیں بھاڑ میں اگر زرداری اور نواز نے ملک لوٹ لیا تواس میں غریب کا کیا قصور اْن کو سْولی پر لٹکانے کی بجائے عوام کا جینا دو بھر کیوں کر رہے ہیں ہر محکمہ منافع کیلئے نہیں ہوتا کہ جو خسارے میں جارہا ہو بند یا پرائیویٹ کردیا جائے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے وعدہ پر ووٹ لیئے گئے وہ وعدہ پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ضلع لیہ کی عوام کا لیہ کوڈویژن بنانے کے مطالبہ کی جماعت اسلامی پْرزور حمایت کا اعلان کرتی ہے اس کیساتھ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نا منظور ہے