لیہ( صبح پا کستان )لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی کی خوبصورت و یادگارتقریبات آخری روز کے ڈوبتے سورج کے ساتھ اختتام پذیر۔
لیہ تھل میلہ و جیپ ریلی نے ریت کے ٹیلوں پراپنی رنگارنگ تقریباب کے ذریعے جنگل میں منگل کاماحول پیدا کیے رکھاجو آج اپنی تمام تررنگینوں کو بکھیرتے ہوئے ا نمٹ یادوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگئیں۔آنے والے شائقین اور مہمانوں نے محکمہ سیاحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیااور میلہ سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔لیہ تھل میلہ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور سٹال منتظمین میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر برائے وزیر اعلی انسپکشن ٹیم محمداجمل چیمہ،معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی،صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری زراعت محمد طا ہر رندھاوا،ایم پی اے ملک احمدعلی اولکھ،آرپی او ڈی جی خان ڈویژن محمدفیصل رانا، ،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ندیم عباس،پی ٹی آئی رہنما بشارت رندھاوا،اسسٹنٹ کمشنرزنیاز احمدمغل،سلیمان احمدلون،محمدیاسررضوان،سی او ایم محمدبھیڈوال،سرکاری افسران ،ملازمین اور شائقین موجود تھے۔تقریب میں ثقافتی جھومر،راگ بینڈ ڈی جی خان ،والی بال میچ فریدکلب ساہی وال بمقابلہ وہاب کلب لاہور جو لاہور ٹیم نے جیت لیا پیش کیے گئے۔
تقریب میں آنے والے مہمانوں کو سرائیکی اجرک پہنائی گئی ۔تقریب میں اونٹ و گھوڑ ا ڈانس،رسہ کشی،والی بال ودیگر مقابلوں کے منتظمین کو شیلڈ اور انعامات دیے گئے۔
شائقین نے لیہ تھل میلہ اور صوبائی سیکرٹری ٹورازم احسان اللہ بھٹہ کی زیرصدارت منعقدہ جیپ ریلی کو پنجاب بھر سیاحت کو فروغ کی جانب اہم قدم دیتے ہوئے محکمہ سیاحت پنجاب کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیااور مستقل طورپراس طرح تفریح پروگرامزجاری رکھنے کی فرمائش کی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے تین روزہ تقریبات میں ریسکیو1122،ایم سی،پولیس،سول ڈیفنس ودیگر تمام معاونت کرنے والے محکموں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شاباش دی