لیہ( صبح پا کستان)اسلامی جمعیت طلبہ لیہ کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ محمد عامر کی شرکت،سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے نمایاں کارکردگی کے حامل 150طلبہ و طالبات میں شیلڈز تقسیم،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ محمد عامر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کے مطابق ڈھالنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے اسلامی جمعیت طلبہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ جی ڈی پی کا 5فیصد سے زائد تعلیم پر خرچ کرے،آج کا طالبعلم اس ملک کا مستقبل ہے یہی طالبعلم کل کا انجینئر،ڈاکٹر،وزیر اعظم،سیاستدان اور ملک کے دورودراز میں عوامی خدمات دینے والا ،بیرون ملک اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنے والا ہے آج بھی پاکستان کے ٹیلنٹ نے دنیا میں اپنی تعلیم،جرآت،بہادری سے ملک اور بیرون ملک نام روشن کیا ہے،ہمارے ہمسایہ ممالک اپنے بچوں کی تعلیم پر اپنے جی ڈی پی کا ہمارے ملک سے کئی گنا زیادہ خرچ کررہے ہیں ہمارے حکمران الیکشن کمپین میں ہمارے نوجوانوں کو سہانے خواب دیکھاتے رہے کہ جی ڈی پی کا 5فیصد سے زائد تعلیم پر خرچ کریں گے لیکن اقتدار میں آکر اپنے وعدے بھول جاتے ہیں ہمارے حکمرانوں کا ملک کی تعلیم پر خرچ کرنا ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ،اسلامی جمعیت طلبہ ٹیلنٹ ہنٹ ایسے پروگرام کرکے طلباء میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں،آج کے کامیاب پروگرام پر اسلامی جمعیت طلبہ ضلع لیہ مبارکباد کے مستحق ہے تقریب سے عبدالرحمن ناظم صوبہ،احمد حسین مزاری ناظم لیہ مقام،سابق چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عالم ظفری،حافظ جمیل احمد خان چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ، ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری منور حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب گورنمنٹ کالچ یونیورسٹی لیہ کیمپس،زکریاایجوکیشن سسٹم،مائی اکیڈمی،جی سی ٹی کالج لیہ،کالج آف سائنس کوٹ سلطان،گورنمنٹ کالج لیہ و دیگر کالجوں کے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی،پروگرام کے دوران کوئز پروگرام کے ساتھ ساتھ طلبہ نے سٹیج پروگرام بھی پیش کئے۔