لیہ {صبح پا کستان} کوٹ ادو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس جمن شاہ کے قریب ریڑھی کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔
ریسکو ذراءع کے مطا بق 5 مسافر موقع پر جاں بحق اور 26افراد شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122پر اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم نے بروقت پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ریسکو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد جائے حادثہ کے موقع پر موجود نے کی ۔
ریسکو ذراءع کے مطا بق
بس حادثہ میں جانبحق ہونے والوں میں
1. عامر علی ولد محمد بخش عمر 35 سال (سنانواں)
2۔ محمد جمیل ولد رشید عمر 30سال (جمن شاہ)
3۔ عمران ولد عبد الستار عمر 30سال ، کوٹ سلطان
4۔ رضو مائی زوجہ غلام حسین عمر 55سال، کوٹ ادو
5۔ نامعلوم عمر تقریباً 35 سال(عورت) شا مل ہیں جب کہ شدید زخمیوں کی تعداد 26 کے قریب ہے جن میں
1۔ شریفاں بی بی زوجہ گلزار عمر 50سال، کوٹ ادو
2۔ ربنواز ولد محمد نواز عمر 50سال، کوٹ ادو
3۔ کلثوم اختر زوجہ عقیل عمر 38سال ، کوٹ ادو
4۔ عقیل جعفر ولد محمد بخش عمر 38سال، کوٹ ادو
5۔ عبد الرحمن ولد محمد نواز عمر 50سال، کوٹ ادو
6۔محمد جمیل ولد رشید عمر 30سال ، جمن شاہ
7۔ شمس الحسن ولد غلام قادر عمر 30سال، کوٹ ادو
8۔ سلیم ولد کریم عمر 30سال ، کوٹ ادو
9۔ فرمان ولد رمضان عمر 25سال، احسان پور
10۔ شاہد ولد عبد العزیز عمر 30سال، کوٹ ادو
11۔ زولفقار ولد نصیر احمد عمر 30سال، کوٹ ادو
12مختیار ولد احمد بخش عمر35 سال,کوٹ سلطان
13۔ شعیب ولد قادر بخش عمر 35سال،کوٹ ادو
14۔ اقرا بی بی دختر شعیب عمر 6سال، کوٹ ادو
15۔ ارشاد ولد فقیر محمد عمر عمر 22سال، کوٹ سلطان
16۔ منور ولد قاسم عمر 38 سال، کوٹ ادو
17۔ اکمل ولد ضمیر عمر 30سال، خان گڑھ
18۔ فرح زوجہ جمال عمر 25سال
19۔ عاصم ولد عاشق 26سال، کوٹ سلطان کو لیہ اور کوٹ سلطان کے سرکاری ہسپتالوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 4افراد ۔صدام ، نعیم ، احسن اور اکبر کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بس حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہو ءے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے وزیر اعلی نے ٹریفک حاد ثہ میں زخمیوں کو علاک معالجہ کی بہترین سہو لتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کی ایم ایس ڈاکٹرصاءمہ سمرا نے کہا ہے کہ جمن شاہ میں ہو نے والے المناک حا دثہ کے بعد ڈی ایچ کیو میں ایمر جنسی نا فذ کر دی گءی ہے اور زخمیوں کو ایمر جنسی بنیادوں پر علاج معالجہ کی سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں