لیہ( صبح پا کستان ) اڈہ ٹیل انڈس پر قصائی رات کے اندھیرے میں جانور زبح کرنے لگے ، محکمہ لائیوسٹاک وانتظامیہ خاموش ، جانوروں کے فضلات روڈ کنارے پھینکے جانے لگے ، دکاندار شدید پریشان ،بدبو وتعفن سے دکانوں پر بیٹھنا محال ، جس کو بدبو آتی ہے خود صفائی کرا لے ، قصائی کا موقف ۔۔
تفصیل کے مطابق اڈہ ٹیل انڈس پر قصائی رات کے اندھیرے میں دکانوں کے پیچھے جانور زبح کرکے گوشت فروخت کرنے لگے ہیں اور محکمہ لائیو سٹاک کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سےبیمار و لاغر جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے جبکہ جانوروں کو زبح کرنے کے بعد فضلات دکانوں کے پیچھے کھلے عام پھینک دیا جاتا ہے جس کی بدبو و تعفن سے دکانداروں و گاہکوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،اور دکانوں پر بیٹھنا محال ہو جاتا ہے ،جب اس معاملے پر قصائی سے بات کی گئی تو انکا کہنا تھا کہ جس کوبدبو آتی ہے وہ خود صفائی کا انتظام کر لے ،دکانداروں ،نزر حسین ،بشیر حسین ،صفدر علی ،چوہدری اصغر ،ثنا اللہ و دیگر نے ضلعی انتظامیہ و محکمہ لائیو سٹاک سمیت محکمہ ماحولیات سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے