لیہ(صبح پا کستان)رہنما جمعیت علماء اسلام قاری منور حسین، مولانا محمد اصغر تمیمی، مولانا عبدالکریم، مولانا ابو بکر، مولانا محمد سلیمان نے مشترکہ بیان میں حکمرانوں کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ہر شخص موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج پر مجبور ہو چکا ہے۔ دینی مدارس سیکولر قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ مہنگائی،بیروزگاری کا دور دورہ ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی بجائے مولانا فضل الرحمن آج اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آزادی مارچ اسلام آباد کے بعد 6مارچ کو ملتان میں تحفظ ختمِ نبوت کانفرنس اور 19مارچ کو لاہور میں تحفظ آئین ِ پاکستان کانفرنس یادگار اور تاریخ ساز ثابت ہو ں گی۔ اب پوری قوم مولانا فضل الرحمن کو ہی واحد لیڈر سمجھ رہی ہے جو ان کے مسائل کو حل کرانے اور موجودہ کرپٹ، بددیانت حکمرانوں سے نجات دلا سکے۔ اس تحریک میں پہلے سے عوامی سیلاب بہت زیادہ ہوگا۔ کارکن محنت کر کے اپنے اس مشن کو کامیاب بنائیں۔