لیہ (صبح پا کستان ) تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی قابل فخر کاروائی،ڈبل مرڈر ڈکیتی واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار،82لاکھ مالیت کا مسروقہ زیور (سونا،چاندی) برآمد،وار دات میں استعمال ہونے والے 03عدد موٹر سائیکل،07عدد پسٹل بھی برآمد،ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او لیہ کی پریس کانفرنس،
اعلیٰ کارکردگی پر پولیس افسران کو نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے قابل فخر کاروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے، اس شاندار کاروائی پرڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کی زیر صدارت دفتر پولیس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،ڈی پی او لیہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈبل مرڈر ڈکیتی واردات میں پولیس نے کوئیک رسپانس کو مظاہرہ کرتے ہوئے واردات میں ملوث تمام ملزمان (امیتاز بخاری،محمد عثمان،زاہد حسین،محمد مہران،علی احمد،محمد اختر،عدنان احمد،ذوالقرنین)کو گرفتار کرکے 82لاکھ مالیت کے مسروقہ زیورات (سونا،چاندی)برآمد کر لیے،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 03عددموٹرسائیکل،07عدد پسٹل بھی برآمد کر لیے،ڈی پی او لیہ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اور لیہ پولیس اس مقصد کیلئے تمام تروسائل بروئے کا ر لا رہی ہے،آخر میں ڈی پی او نے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے انہیں گرفتار کرنے والے پولیس افسران کو نقد انعام و تعریفی سر ٹیفکیٹس سے نوازا،انعام حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او سٹی ذکی ریحان، ایس ایچ او کوٹ سلطان کلیم اللہ گاڈی،سب انسپکٹر فضل حسین،انچارج سی آئی اے ذیشان عقیل،اے ایس آئی محمد ارشد دھت،اے ایس آئی شیر زمان،اے ایس آئی محمد طاہر،کنسٹیبل محمد اقبال سپیشل برانچ شامل ہیں۔ملزمان کی گرفتار میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اہم کردار ادا کرنے والے انچارج آئی ٹی محمد ارشد کو بھی انعام سے نوازا گیا۔