لیہ ( صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال کی ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد، اس مو قع پر ڈی پی او لیکا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کیلئے لیہ پولیس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اپنا مثبت کردار اداکرے، عا م آدمی کو براہ راست اور فوری انصاف کی فراہمی لیہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ممبران امن کمیٹی سے مشاورت اور ان کی رائے کا احترام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد حسن اقبال کی ضلعی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کا انعقاد،ڈی پی او نے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے لیہ پولیس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اپنا مثبت کردار اداکرے، انہوں نے کہا کہ عا م آدمی کو براہ راست اور فوری انصاف کی فراہمی لیہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، میرٹ کے سختی سے نفاذ کی پالیسی کے تحت ضلع بھر کے تمام تھانوں میں اہلکاران سے لے کر ایس ایچ اوز تک کی تعیناتی اس کی کار کردگی سے مشروط ہے
،انہوں نے کہا کہ پولیس چوری،ڈکیتی،راہزنی کی وار داتوں پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،محمد حسن اقبا ل نے مزید کہا کہ مختلف مسالک کے مابین ہم آہنگی میں ممبران امن کمیٹی لیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، ضلع کو امن کا گہوار ہ بنانے کیلئے ممبران امن کمیٹی سے مشاورت اور ان کی رائے کا احترام کریں گے،اس موقع پر ممبران کمیٹی نے باری باری اپنی آراء اور تجاویز سے آگاہ کیا،میٹنگ میں ممبر صوبائی امن کمیٹی پنجاب رانا اعجاز سہیل،سیٹھ اسلم،سید غوث شاہ گیلانی،سید الطاف شاہ،مہر اقبال سمرا،حاجی مختار حسین،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال،جنرل سیکرٹری شیخ کمال،سید محمد ثقلین زیدی،محمد احمد عثمانی،علمدار شاہ،الطاف شاہ ودیگر شامل تھے۔