لیہ {صبح پا کستان }ضلع کی تاریخ میں خواتین کے لئے کھیلوں و دیگر فنون لطیفہ( پنک گالا) کے انتظامات جاری۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت سپورٹس کمپلیکس میں پنک گالا انتظامات کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمد بھٹی،بانی وومن چیمبر آف کامرس شکیلہ بانو،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صائمہ سیماب، صدر وومن چیمبر آف کامرس شگفتہ حسین، پرنسپل جی سی ٹی عظمیٰ جعفری،تحصیل سپورٹس آفیسر مرینہ رفیق، سمعیہ قیوم، انم جہاں ،ڈاکٹر یونس کلیہ،سعید غوری،عارف چھینہ، میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے حکام مہر نوید، رضا خان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنک گالا میں شرکت کرنے والی خواتین کی رہنمائی، معاونت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی پنک گالا میں مشاعرہ، موسیقی، کوکنگ اور کڑھائی سلائی کے مقابلہ جات کروائے جائیں گےخواتین اور بچیوں کے تقریری مقابلے بھی پنک گیم کا حصہ ہوں گے مقابلوں میں حصہ لینے والی خواتین کو انعامات بھی دئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنک گالا میں خواتین کو صحت، ٹریفک، ایمرجنسی اور ڈرائیونگ سے متعلق ضروری آگاہی دینے کے لئے کیمپ لگائے جائیں گے پنک گالا تقریبات میں صرف فیملیاں شرکت کر سکیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواتین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہیں پنک گالا تقریبات خواتین کو خودمختار بنانے اور عملی طور پر کامیاب زندگی گزارنے کا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو پنک گالا تقریبات کو کامیاب بنانے کے لئے بہترین پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی۔