لیہ(صبح پا کستان)عوامی فلاح و بہبود،سماجی تعمیروترقی حکومتی احکامات پر عملدرآمد،امن و امان کے قیام،قدرتی آفات سے بچاؤ،شہریوں کی ہمہ قسمی ضروریات کو مدنظر رکھنا،کورونا وباء سے بچاؤ،لاک ڈاون متاثرین کی معاشی کفالت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں جن کی کماحقہ ادائیگی کے لیے ضلع کی تمام ٹیمیں متحرک وفعال ہیں اس ضمن میں میڈیا کا مثبت و تعمیری رول کلیدی اہمیت کا حامل ہے آپ معاشرے کی آنکھ و کان ہیں جن کی تجاویز پر ہمیشہ بہتری لانے کے لیے انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈی پی او احسن اقبال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب میں اے ڈی سی جی اشفاق احمدسیال،ڈی آئی او نثار احمدخان،سرپرست اعلی عبدالحکیم شوق موجود تھے۔پروگرام کا اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب انتظامیہ نے کیا تھا جس میں چوک اعظم،کوٹ سلطان،کروڑ لعل عیسن،پیرجگی پریس کلبز کے ممبران نے بھی شرکت کی۔میٹ دی پریس میں صحافیوں کامران تھندبیوروچیف ٹی وی ٹوڈے،یعقوب مرزاسابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نمائندہ خصوصی روزنامہ خبریں،عبدالروف نفیسی صدر پریس کلب چوک اعظم،ریاض احمدجکھڑ ایڈیٹر نوائے تھل لیہ،جاوید لودھی نمائندہ روزنامہ داور،عابد حسین کھرل نمائندہ خبریں چوک اعظم،چیئرمین شہری اتحاد،طارق محمود پہاڑ صدرانجمن صحافیان کروڑ،عابدفاروقی صدر پریس کلب کوٹ سلطان،سیدعثمان شاہ چیف ایڈیٹر روزنامہ سنگ بے آب لیہ،انجم صحرائی سابق صدر ضلعی انجمن صحافیان لیہ چیف ایڈیٹر صبح پاکستان،جاوید احمد سلیمی نمائندہ نیا دور کروڑ،ظاہر شاہ صدر پریس کلب کروڑنمائندہ خبریں کروڑ،ڈاکٹر نیاز احمد جکھڑ نے ٹڈی دل کے حملے،صحافی کالونی کے قیام،پولیس پر عوامی اعتماد،ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ ناقص میٹریل کے استعمال،گندم خریداری مہم،پولیس میڈیا کے درمیان رابطہ کاری،ریلوے پھاٹک کی بندش،مختلف چالان جلدیکسوکرنے،ٹاؤن کمیٹی میں فنڈز کی فراہمی،ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعیناتی،صحت وصفائی ایسے اجتماعی و انفرادی مسائل پر مبنی سوالات کیے جس پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے فرداً فرداً سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی نظر تمام شہریوں کوسہولیات کی فراہمی کے لیے مرکوز ہے اور تمام معاملات کورونا وباء کی وجہ سے توجہ اس جانب مرتکز کرکے فوری طورپر 11سنٹرز کے ذریعے احساس پروگرام کے تحت کیش فراہمی کو عمل تیزی سے جاری ہے جس میں ضلع لیہ پنجاب بھر میں 86فی صدادائیگی کے ساتھ پہلی پوزیشن رکھتا ہے اسی طرح گراں فروشی سے محفوظ رکھنے کے لیے 22پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور گراں فروشوں پر رواں میں ہی 7لاکھ 21ہزار روپے جرمانہ اور 5ایف آئی آردرکروا کے ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن کا درجہ رکھتے ہیں اسی طرح کاشتکاروں کو ٹڈی دل کے حملہ سے بچانے کے لیے جدید مشینری خریدکرکے ابتک 10ہزار ایکڑرقبہ پر سپرے کے ذریعے ٹڈل دل کو تلف کیاجارہا ہے اسطرح اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے محکمہ زراعت کی آٹھ ٹیمیں متحرک ہیں۔امسال گندم خریداری کے ٹارگٹ میں اضافہ کے باوجودمحکمہ خوراک کے تحت 8لاکھ 80ہزار بوری گندم خرید کرکے 61فیصد ٹارگٹ کا حصول یقینی بنایاجاچکا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وباء سے انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنا اس وقت ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے جس کے تحت ضلع میں 49کیسز آئے تھے جنہیں قرنطینہ کیاگیااور وہ اب صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔اسی طرح باہر سے آنے والے 587افراد پر بھی کڑی نظر رکھی گئی وہ بھی صحت یاب ہیں۔گزشتہ روز جمن شاہ اور لیہ سے دو نئے کیس آئے ہیں جن پر کام کیاجارہا ہے جس کے لیے میڈیانمائندگان سے کہا کہ وہ اپنی شعور و آگہی مہم جاری رکھیں کیونکہ احتیاط ہی علاج سے بہتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت،پولیس کورونا وباء سے بچاء کے لیے فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے ابتک ضلع لیہ محفوظ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں اور انتظامیہ کے درمیان معلومات کے تبادلہ کے لیے بتایا کہ ڈی آئی او اور اے ڈی سی جی اشفاق احمدسیال فوکل پرسن ہیں کسی حل طلب مسئلہ کے لیے ان سے رابطہ کے ذریعے معاملات نمٹائے جاسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضلع بھر کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار ی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اے ڈی سی جی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ڈی پی او حسن اقبال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہریوں کی جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجارہا اور موثر گشت وپڑتال کے تحت ضلع بھر میں امن و امان کے قیام،جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جارہی ہے اور کسی شرپسند عناصر کو نہیں چھوڑاجائے گا اور اپنی تمام ترتوانائیاں عوامی خدمت کے لیے صرف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور جرنلسٹ کا ایک طرح سے کام برابر ہے کہ وہ نشاندہی کرتے ہیں اور ہمارا کام بیخ کنی کو یقینی بنانا ہے پولیس میں سزا جزا کے بہتر نظام کی وجہ سے کارکردگی کو پہلے سے بہتر بنارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے دفتراورتھانوں میں ٹاوٹ مافیا کے داخلے اورسیاسی پسندناپسندکے تبادلے کے کلچرکوبریک لگادی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت اوران کے جان ومال کی حفاظت ہی ہماری ڈیوٹی ہے اوراس کی انجام دہی کے لئے ہرممکن کوشش کی جاتی ہے تاہم میڈیاکی نشاندہی پر ہی معاشرے سے جرائم پیشہ عناصرکاخاتمہ ممکن ہے،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی،رانا خالد محمود شوق صدر ضلعی انجمن صحافیان لیہ نے مہانوں اورمضافات کے پریس کلب کے صدور و عہدیداران اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا،جنرل سیکرٹری محمد یامین مغل نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے،میٹ دی پریس میں مقامی اخبارات کے مالکان و صحافیوں چیف ایڈیٹرہفت روزہ ہینڈ آؤٹ محمد یونس خان بزدار،چینل فائیو ملک نیاز احمد جکھڑ،سٹی رپورٹر روزنامہ شناور زاہد مغل،چیف ایڈیٹر روز نامہ شناور سید اظہر زیدی،چیف ایڈیٹر روز نامہ سنگ سفر نمائندہ سیون نیوز ملک فیض بھلر،عمر فاروق نتکانی،چیف ایڈیٹر ہفت روزہ شان لیہ عظیم اعوان،ملک فیاض حسین روزنامہ سنگ میل،ڈسٹرکٹ رپورٹر روھی ٹی وی زاہد سرفراز واندر،ڈسٹرکٹ رپورٹر خبریں ملک مقبول الہی،جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن صحافیان رانا عبدالرب،ڈسٹرکٹ رپورٹر روز نامہ آفتاب قمر الزمان کامی،سابق جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن صحافیان خلیل احمد قریشی،چیف ایڈیٹر ہفت روزہ صدائے لیہ سعید احمد باروی،عبدالغفار صدیقی تحصیل روپورٹر رائل نیوز،عرفان نہرہ عدلیہ نیوز،مرتضی قادری روزنامہ خبریں چوک اعظم،زین علی کھوکھر نوائے تھل لیہ،وسیم کانجو رپورٹر نوائے تھل،حفیظ پاشا پنجاب ٹی وی،غلام دستگیر شاہ ڈسٹرکٹ رپورٹر رائل نیوز،سید انور شاہ ڈسٹرکٹ رپورٹر دن نیوز،رانا سلطان نوائے تھل،سید عمران شاہ روزنامہ شناور،ریاض احمد راجو نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ،احسن شہزاد باجوہ روزنامہ پاسبان تھل فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب،مرزا رضوان الحق سٹی رپورٹر جہان پاکستان،رانا قمر احسان جنرل سیکرٹری پریس کلب جمن شاہ،قاضی ظہور الناصر،رانا عرفان،مدثر بلوچ للکار نیوز،اسماعیل میرانی ہفت روزہ پکار تھل،فیض اللہ بھٹی،محمد شفیق سنگ بے آب،فقیر عمر فاروق و دیگر نے شرکت کی