لیہ ( صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید ندیم عباس کا چہلم جلوس کا سکیورٹی جائزہ،ڈی ایس پی کروڑ نے کیے گئے سکیورٹی اقدامات بارے بریف کیا، ی پی او لیہ نے پولیس افسران و اہلکاران کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید ندیم عباس کا کروڑ میں چہلم کے جلوس کی سیکورٹی کا جائزہ،ڈی ایس پی کروڑ اعجاز حسین بخاری نے سیکورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی،ڈی پی او لیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،سید ندیم عباس نے سیکورٹی پر مامور افسران کو دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے کی ہدایت کی،اس موقع پر ممبران امن کمیٹی بھی موجود تھے،ممبران نے امن و امان کے قیام اور چہلم کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی،ڈی پی او نے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی،ڈی پی او کی خصوصی ہدایات پرلیہ پولیس کی طرف سے چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر کروڑ میں نکلنے والے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے گلیوں اور بازاروں کو بیرئیر،خاردار تاروں اور قناتوں کے ذریعے عارضی طور پر سیل کیا گیا ہے،جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر 3 لیئرز میں میٹل ڈٹیکٹرز سے چیکنگ کو یقینی بنایا گیا،جلوس میں شامل عزاداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے چھتوں پرمسلح پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، سیکورٹی کو فل پروف بنانے کے لیے CCTV کیمروں کی مدد سے نگرانی بھی کی گئی،ڈی پی او آفس میں کنڑول روم کے ذریعے لمحہ با لمحہ صورتحال کو مانیٹر کیا گیا۔