لیہ(صبح پا کستان)تھانہ سٹی لیہ پولیس نے اندھے مقدمہ کا قاتل گرفتار کرلئے ڈکیتی کے دوران خاتون کو قتل کرنے والا داماد ہی نکلا،ملزمان نے دس لاکھ کی ڈکیتی کے دوران خاتون کنیز بی بی کو فائر مار دیا تھا،زخمی خاتون نشتر ہسپتال ملتان میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی،ڈی ایس پی منور بزدار نے پریس کانفرنس کرکے ملزمان،لوٹی گئی رقم اور ا?لہ قتل میڈیا کے سامنے پیش کردیا،پیسے کے لالچ نے رشتوں کے تقدس کو پامال کردیا،تھانہ سٹی پولیس لیہ نے اندھے کے قتل کے ملزمان ٹریس کرلئے،اندھا قتل کا ملزم کوئی اور نہیں بلکہ خاتون کا دادماد نکلا،ڈی ایس پی صدر سرکل منور احمد بزدار نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ قبل لیہ کے چک 138 میں دس لاکھ کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون کنیز بی بی کو ملزمان نے فائر مار کر زخمی کیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال ملتان میں چل بسی تھی،انہوں نے کہا کہ پولیس نے تمام واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے خاتون کے داماد کو گرفتار کیا تو اس نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا،ڈی ایس پی منور بزدار نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جن سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی رقم 10,لاکھ روپے اور واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برا?مد کرلیا گیا ہیانہوں نے کہا کہ اندھا قتل پولیس کے لئے چیلنج ضرور ہوتا ہے مگر تھانہ سٹی لیہ پولیس نے بھرپور محنت کرکے ملزمان ٹریس کرلئے،ڈی ایس پی منور بزدار نے کہا مرکزی ملزم جعفر اور دیگر ساتھیوں عبدالحمید اور عمران کو گرفتار کر لیا جبکہ عمران پہلے ہی جوڈیشل ہوچکا ہے اس موقع پر تفتیشی آفیسر شریف ملانہ بھی موجود تھے،انہوں نے بتایا ملزم جعفر ریکارڈ یافتہ ہے لیہ میں بچے کے اغوا اور پولیس مقابلہ میں بھی ملوث رہا ہے۔