لیہ( صبح پا کستان )پانچویں لیہ تھل میلہ کا آغاز ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءاور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ندیم عباس نے چوبارہ کے ریگزار میں پانچویں تھل جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ کے مقام پر قومی پرچم لہرا کر رنگا رنگ تقریبات کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر بشارت رندھاوا،افسران اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مختلف محکموں اور تعلیمی اداروں کے سٹالز سمیت فوڈ سٹریٹ کا بھی معائنہ کیا۔تھل جیپ ریلی کے موقع پر لیہ تھل میلہ میںشائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شائقین میلہ کے لئے گھوڑااور اونٹ ڈانس ،موسیقی،رسہ کشی،جھومر پیش کیے گئے۔تھل میلہ میں کورونا ایس او پیز پر خصوصی طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا