لیہ(صبح پا کستان) صرف اپو زیشن رہنماؤں کے خلاف نیب کا متحرک ہو نا حکومتی احتساب کے دعوے کو مشکوک اور جانبدارانہ بنا رہا ہے ، نیب صرف اپو زیشن رہنماؤں کے خلاف نہیں بلک سیاسی وابستگیوں سے با لا تر ہو کربلا امتیاز قو می دو لت لوٹنے والے تمام افراد کے خلاف کاروائی یقینی بنا ئے تا کہ جانبدارانہ احتساب کا تاثر ختم ہو سکے۔
ان خیالات کا اظہارتحریک استقلال پا کستان سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن انجم صحرائی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک استقلال وطن عزیز میں قو می دولت لوٹنے والوں کیخلاف غیر جا نبدارانہ کڑے احتساب کی حامی ہے ہم نہ ہی چوروں اور قومی دولت لوٹنے والے رہزنوں کی وکالت کر سکتے ہیں اور نہ ہی ہم غریب عوام کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر ہضم کر نے والوں کو کسی بھی این آر او دینے کی حمایت کرتے ہیں۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ احتساب کا عمل سیاسی وا بستگیوں سے با لا تر ہو کر جاری رہنا چا ہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کسی قسم کی سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، عوام پہلے ہی بد ترین مہنگائی، بے روزگاری کا شکار ہیں ایسے میں حکومت اور اپوزیشن میں بڑھتی ہو ئی سیاسی محاذ آرائی عوامی مسائل میں اضافہ کرے گی