لیہ( صبح پا کستان)ضلع لیہ کی نسرین سلطانہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصاف سنٹرل وویمن ونگ جنوبی پنجاب نامزد نوٹیفیکیشن جاری،
پاکستان تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم انصاف سنٹرل وویمن ونگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کی تنظیم کو فعال کیا جائے،انصاف سنٹرل وویمن ونگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری سینٹر سیمی ایزدی کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عذرا شیخ صدر،بدرالنساء بخاری نائب صدر،مریم بتول نائب صدر،قربان فاطمہ جنرل سیکرٹری،مہناز سعیدایڈیشنل جنرل سیکرٹری،لبنیٰ احتشام ڈپٹی جنرل سیکرٹری،شگفتہ عارف ڈپٹی جنرل سیکرٹری،نسرین سلطان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،شمائلہ خرم فنانس سیکرٹری،مینا لغاری انفارمیشن سیکرٹری انصاف سنٹرل وویمن ونگ جنوبی پنجاب نامزد کیا گیا ہے تمام عہدیداران کو جنوبی پنجاب میں تنظیم کو فعال کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔