لیہ(صبح پا کستان)شہر کے وسطی علاقہ لب نیلم پل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کارلیہ مائینر میں گر گئی،گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا،
ریسکیو 1122لیہ کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا،ریسکیو 1122کے جوانوں نیریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نہر میں سے کارو ڈرائیور کو نکال لیا،کار ڈرائیو کرنے والے سید اعجاز رضوی ولد فضل حق رضوی بالکل محفوظ رہے۔