لیہ(صبح پا کستان)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر حکومت کی سرکاری ملازمین کی حکومت معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں حکومت مخالف شدید نعرہ بازی کی گئی،
احتجاجی مظاہرین سے صوبائی سینئر وائس چیئرمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب ملک بشیر حسین کنویرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے تبدیلی کا نعرہ زمین بوس ہوچکا ملک بھر کے تمام طبقات موجودہ حکومت کی اندرونی و بیرونی،معاشی،سرکاری تمام پالیسیوں سے پریشان و ذہنی دباؤ کا شکار ہورہے ہیں،عام ا?دمی سے لیکر خواص مہنگائی کے طوفان کی زد میں ہیں سرکاری ملازمین کو وزیر اعظم عمران خان سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں جو کہ دوسالہ کارکردگی نے زمین بوس کردیں،سرکاری ملازمین اپنے اپنے پلیٹ فارم سے اپنی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے تھے دینے جانے والے تمام تنظیموں کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر کسی بھی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کوئی توجہ نہیں تھی،جس پر قائدین نے میٹنگ کرکے تمام تنظیموں کے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس تشکیل دیا جس میں تمام محکمہ جات کی یونینز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے جدوجہد کے آغاز کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ہر ضلع میں ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی انہوں نے کہا کہ قائدین نے مشترکہ طور پر 15نقاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا ہے جس میں تمام ایڈہاک ریلیف ضم کرکے سکیل ریوائز کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں و پینشن میں اضافہ کیا جائے،تمام سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی،پروفیشنل ایگزیکٹو و دیگر الاؤنس بلاتفریق محکمہ جات دیئے جائیں،ریٹائر منٹ پر گروپ انشورنس میچورٹی،صوبائی ملازمین کو فیڈرل ملازمین کی طرز پر ہاؤس ریکوزیشن،میڈیکل اور کنونس الاؤنس 100فیصد،مستقل بنیادوں پر بھرتی،سالانہ انکریمنٹ پینشن اور گریجوئٹی بغیر قدغن،پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ممبر شپ کا آغاز،ریٹائرمنٹ پر پلاٹ کا فوری قبضہ،درجہ چہارم،لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن 50فیصد ان سروس کوٹہ،سرکاری کالونیوں میں ملازمین کی 40فیصد کوٹہ کی بحالی،60فیصد مارکس کی شرط کے بغیر تمام زیر تعلیم بچوں کیلئے بنولٹ فنڈ سے تعلیمی وظائف و دیگر متفرق گرانٹس میں 100فیصد اضافہ،پرموشن میں تاخیری حربوں کا خاتمہ اور مختلف محکموں میں پوسٹوں کی فوری اپ گریڈیشن،تمام پیرامیڈیکس کو یکساں سروس سٹرکچر اور حکومت کا اعلان کردہ رسک الاؤنس کی فراہمی،تمام پیر امیڈیکس کی ریگولائزیشن کیلئے وفاقی سطح پر پیرا میڈیکل کونسل قائم کرنے سے مطالبے کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو 6اکتوبر 2020ء کو اسلام آباد اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رہے گا
احتجاجی پروگرام سے سرپرست ا گیگا و چیئر مین ایپکا لیہ ملک الہی بخش جوتہ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب مہر نوید گل لوہانچ،محمد محمود گجر ضلع صدر ایپکا،نعیم اللہ کھتران صدر ٹی ایم اے لیہ،سید یونس بخاری ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکالیہ،عرفان اشرف سینئر نائبصدر لیب اٹینڈنٹ،عرفان شاہ صدر فزیکل ٹیچر ایسوسی ایشن لیہ،غلام عباس چاشنی نمائندہ پی ٹی یو لیہ،ضلع صدر آئی ٹی ایجوکیٹر ملک محمد عامر بودلہ،جمشید اقبال قریشی صدر ایپکا محکمہ تعلیم لیہ نے خطاب کیا احتجاجی پروگرام میں ضلع بھر کے اساتذہ،کلرکس و دیگر محکموں کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی،آخر میں تمام احتجاجی شرکا ء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔