لیہ(صبح پا کستان )ایمپلائز پاور یونین سی بی اے کینال ڈویژن لیہ کا اجلاس مطالبات منظور نہ کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان ،پاور یونین سی بی اے کینال ڈویژن کا اجلاس ڈویژنل چیئرمین حفیظ الرحمن کی صدارت میں ہوا جس میں کلاس فو رکے ملازمین کو 2017ء کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹائم سکیل دیئے جانے،ملازمین کلاس فور کی خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے ،کلاس فور کی بیلدار سے میٹ،میٹ سے ارتھ ورک مستری کی پرموشن عارضی کی گئی ان کی ڈی پی سی کراکر مستقل کرنے،سنیارٹی لسٹ کے مطابق حق دار سینئر ملازمین کی پرموشن کرنے ملازمین کلاس فور کی سروس بکس کو مکمل کیا جائے تنخواہیں سروس بک کے مطابق درست کی جائیں،عہدوں کے مطابق بھرتی آرڈر درست کرکے بقایا جات دیئے جائیں کلاس فور ملازمین کو ٹی اے ڈی اے ،2017-18کی پگڑیاں دی جائیں،بیلداروں کو ٹی اینڈ پی،کسی،کلہاڑی،بالٹی،ٹارچ دی جائے،ملازمین و عہدیداران نے کہا کہ اگر 20جون تک مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاجی دھرنا اس وقت تک دیا جائے گا جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے اور اسکی تمام تر ذمہ داری ایکسیئن اری گیشن ضلع لیہ پر ہوگی اس موقع پر جنرل سیکرٹری بشیر احمد نے کہا کہ آج سے سیاہ پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاج شروع کردیا جائے گا،اس دوران اگر ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے گئے تو احتجاج ختم کردیا جائے گا،اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مطالبات کے تسلیم ہونے تک کام چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔