لیہ(صبح پا کستان)بھرتی کانسٹیبلان /لیڈی کانسٹیبلان ضلع لیہ،دوسرے مرحلے میں 1299 امیدواران سے دوڑ کا امتحان،کمانڈ ایند کنٹرول وین کے ذریعے مانیٹرنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ،بھرتی کا تمام عمل شفاش ہے،ڈی پی او لیہ،میرٹ پر بھرتی کے عمل کویقینی بنایا جارہاہے۔چیئرمین افضال احمد
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس لیہ میں بھرتی کانسٹیبلان /لیڈ ی کانسٹیبلان کا عمل جاری ہے، دوسرے مرحلے میں فزیکل پیمائش میں کامیاب ہونے والے 1299امید واران جن میں 1092میل اور 207فی میل شامل ہیں سے دوڑ کا امتحان لیا جا رہا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے جبکہ امیدواران کی سہولیا ت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام امید واران کو پولیس بسوں پر سوار کرکے دوڑ کے آغاز پوائنٹ پر پہنچایا گیا،ایمرجنسی میں طبی امداد کیلئے پولیس ایمبولینس اور ریسکیو1122کی گاڑی بھی موقع پر موجود رہی، بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے جدید کمانڈ &کنٹرول وین اور کرائم سین گاڑی کے ذریعے مانیٹرنگ جبکہ ویڈیو کیمرے سے ریکارڈنگ کی جاتی رہی،چیئرمین بھرتی بورڈ ڈی آئی جی افضال احمد کوثر،ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس اور ایس پی محمد عمران نے تمام عمل کی خود نگرانی کی،افضال احمد کوثر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف محنت اور قابلیت کی بنیاد پر ہی امیدواران کو بھرتی کیا جائے گا،بھرتی کا تمام عمل شفاف ہے،سید ندیم عباس نے کہا کہ بھرتی کے تمام عمل کو شفاف بنانے کیلئے مربوط نظام بنایا گیا ہے اور میرٹ پر بھرتی کو یقینی بنایا جارہا ہے، اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک شمشاد خالد ودیگر افسران موجود تھے، پولیس موبائل کینٹین کے ذریعے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کو توانا رکھنے کیلئے کھانا بھی فراہم کیا گیا۔