لیہ( صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ دوران ملازمت وفات پا نے والے اہلکا روں کے بیوی بچوں کی کفالت پنجا ب حکو مت کے قوانین کے تحت ہما ری ذمہ داری ہے جس کے لئے متعلقہ ادارے کا غذی کا روائی سرعت سے نمٹا ئیں
یہ با ت انہو ں نے محکمہ پاپولیشن کے مرحوم ملازمین کی بیوہ خواتین میں 32لاکھ ما لیت کے چیک دینے کے موقع پر کہی۔ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر خواجہ محسن رسول ہمر اہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مرحوم چوکیداروں حافظ عبد الرشید اور منیر احمد کی بیو گا ن میں 16,16لا کھ روپے ما لیت چیک تقسیم کیے اور ہدایت کی کہ 17-Aکے تحت ان کے بچوں کو ملازمت کی فراہمی کے لئے اقداما ت عمل میں لا ئے جا ئیں۔