لیہ ( صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے لوگوں میں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن 1122لیہ نے ٹائیگر فورس سمیت مختلف اداروں میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کرنے کیلئے سیشن کا انعقاد کیا اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے تا کہ عوام الناس میں شعور اجاگر ہو کہ ایمرجنسی صورت حال میں ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے بروقت طبی امداد مہیا کر کے قیمتی جانوں کو کیسے بچا یا جا سکتا ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ لیہ میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا اور عوام الناس میں ابتدائی طبی امداد سے آگاہی کے لیے آگاہی مہم چلائی گئی۔جبکہ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عنایت اللہ ،اکبرخان, محمد آصف کھوکھر کے ہمراہ کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن لیہ اور لیہ کے مختلف مقامات پر ٹائیگرفورس کے جوانوں کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کےجاری کردہ بیان میں کہاکہ ریسکیو 1122 لیہ سال 2020میں اب تک3466لوگوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر چکا ہے۔بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کا ویژن ھے کہ ایک فرسٹ ایڈر ہر گھر میں موجود ہو تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔ اس حوالے سے ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں کیمونٹی کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دیکر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹروسیم حیات بھی موجود تھے