لیہ(صبح پا کستان)سابق ممبر ضلع کونسل چیف آف میرانی قبیلہ ضلع لیہ سردار منظور خان میرانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہورہے،لیہ تونسہ پل کا منصوبہ سابق دور حکومت کا منصوبہ تھا جس پر قومی خزانہ خرچ ہو کر پل کا سٹرکچر تیار ہوگیا جبکہ پل کو رواں دواں کرنے کیلئے پل پر حفاظتی گرلز،پانی کو کنٹرول کرکے پل کے نیچے سے گذارنے کیلئے سٹڈ و دیگر بند کی تعمیر ہونا ابھی تک باقی ہے،پل پر سے ٹریفک کی روانگی کیلئے دونوں سائیڈوں کی سڑکات کی تعمیر کا منصوبہ تاحال شروع نہ کرایا جاسکا،موجودہ حکومت نے لیہ تونسہ پل کی تکیمل کیلئے مکمل فنڈز کی بجائے کچھ حصہ جاری کیا جس کی وجہ سے پل کی تعمیر کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی اسی علاقہ سے ہیں وہ لیہ تونسہ پل کی تعمیر کو مکمل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اس پل پر ٹریفک کے روانگی سے لیہ اور تونسہ دونوں علاقوں کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،انہوں نے ضلع ڈی جی خان اور ضلع لیہ کے ایم این ایز سے مطالبہ کیا کہ وہ اکٹھے ہوکر وزیر اعظم پاکستان عمران سے اس منصوبہ کے مکمل فنڈز جاری کرائیں اور فی الفور اس منصوبہ کے رکے ہوئے کام دوبارہ جاری کرائیں۔